MS News Hub سعودی عرب میں پاکستانی نوجوان عدیل احمد نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی کہ مکرمہ(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں اکثرپاکستانی محنت مزدوری کرنے جاتے ہیں اور اپنی حق حلال کی کمائی کے علاوہ کوئی موقع ہاتھ آئے بھی تو ایمانداری کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں ، ایسا ہی کچھ عدیل احمد نے کیا۔ لائف ان سعودی عرب نامی اکاؤنٹ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستانی نوجوان عدیل احمد کو ایک بیگ ملا، مکہ سے ملے اس بیگ میں ایک لاکھ روپے تھے، بھاگنے کی بجائے اس نے بیگ کی تلاشی لی اور ایک فون نمبر نکالا جس پر مالک کو کال کی اور پوری ایمانداری کے ساتھ سب کچھ مالک کو واپس لوٹایا۔